اس اکیڈمی کے کہنے کےلئے الفاظ نہیں ہیں میرے پاس۔ زندگی میں پہلی بار ایک ایسا تجربہ ہورہا ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔ میں پچھلے کم از کم تین سال سے ڈیجیٹل مارکیٹنگ سیکھنے کی کوشش کررہا تھا مگر کچھ ٹائم بعد اندازہ ہوتا کہ میں بند گلی میں اگیا ہوں۔ جہاں سے اگے جانا ممکن نہیں۔ میں نے اس اکیڈمی میں ایڈمیشن جس وقت لینے کا فیصلہ کیا تھا اس وقت میرے سب ہی دوستوں نے مجھے کہا تھا کہ یہ آنلائن پڑھائی کچھ نہیں ہوتی صرف پیسوں اور توقعات کا ضیاع ہی ہوگا۔ مجھے بھی ان سے کسی حد تک اتفاق ہی تھا لیکن اس کے باوجود سر عامر احمر کا چہرہ ان کے بات کرنے کا انداز ایسا ہے کہ اس پر خود بخود ہی بھروسہ کرنے کو دل چاہتا ہے۔ اس لئے میں نے زندگی میں پہلے بار ایک بلائنڈ ڈیسیجن کیا۔ اور اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ سر عامر احمر توقعات سے بہت زیادہ اچھے ہیں۔ میری بھی یہی خواہش ہے کہ پاکستان میں ہر شخص ضرور یہ کورس کر لے یہ ضرور ہماری زندگی کو بدل کر رکھ دے گا۔ انشاءاللہ۔ اللہ پاک سر عامر احمر کو لوگوں کے لئے بہت ساری کامیابیوں کا زریعہ بنائے۔ آمین
Recent Comments